نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے منظوری دیدی۔

مختلف اضلاع میں 105سڑکوں بہترین معیار کی تعمیر ومرمت اور توسیع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت خصوصی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں روڈزبحالی پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل انور نے سڑکوں کی تعمیر وبحالی پر پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 104سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ زیر التوا تھے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں روڈز کے 104 پراجیکٹس کی عمدگی سےتکمیل ریکارڈ ہوگا۔ صوبے کی 104 سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً 150ارب روپے لاگت آئے گی۔ روڈز کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع اور ڈویژن میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ مختلف اضلاع کی 33 شاہراہیں تیز ی سے زیر تکمیل ہیں،جلد مکمل ہوجائیں گی۔مزید 39سڑکوں کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ روڈز کے 6پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کئے جائیں گےمحسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ناگزیر ضرورت ہیں۔

روڈز کی تعمیرومرمت اور بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک میں بھی روانی ہو گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈ ویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close