نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تحریک انصاف کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کی تصویر نہ چلانے کیلئے نگران حکومت کی کوئی ایسی پالیسی نہیں ، کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کے دن آئیں گے تو پی ٹی آئی کے امیدوار بھی میدان میں دیکھیں گے ، الیکشن کے دوران پی ٹی آئی امیدوار میدان میں ہوں گے اورووٹرز انہیں سپورٹ بھی کریں گے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 9مئی میں ملوث افراد قانون کی سامنا کر رہے ہیں ، اگر کوئی بے قصور ہے تو قانون کا سامنا کرتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہیے ، سمجھتا ہوں 9مئی میں ملوث افراد کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے ۔انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ہر حکومت پر الزامات لگتے رہے ہیں ، تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کہیں پر انتظامی شکایات آ رہی ہیں تو الیکشن کمیشن اس کو دیکھے ، الیکشن کیلئے جہاں پر ہماری ذمہ داریاں ہوں گی ہم پوری کریں گے ، ہماری ذمہ داریاں ہیں جہاں پر شکایات آئیں گی ان کو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close