یکم جنوری سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)یکم جنوری سے ٹریفک جرمانوں کی شرح میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا،بغیر لائسنس موٹر سائیکل، کار یا ایل ٹی وی ڈرائیور کو 5ہزارجبکہ ایچ ٹی وی پی وی ایس ڈرائیور کو 10ہزار جرمانہ ہوگا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا،حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 1500روپے جرمانہ ہوگا،ترجمان کاکہنا ہے کہ حد رفتار کراس کرنے پر کار ڈرائیورکو 2500روپے جرمانہ ہوگا، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500روپے ،پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور کو2ہزارروپے جرمانہ کیا جائے گا،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل چلانے والوں کو 2ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اوورلوڈنگ مال بردار گاڑی کیلئے 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر ہر قسم کی گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا۔نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000کا ترمیم شدہ شیڈول یکم جنوری سے نافذ ہوگا، بنا لائسنس موٹر سائیکل، کار یا ایل ٹی وی ڈرائیور کو 5ہزارجبکہ ایچ ٹی وی پی وی ایس ڈرائیور کو 10ہزار جرمانہ ہوگا،یکم جنوری سے تمام ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close