مولانا فضل الرحمٰن قومی اسمبلی کی کتنی نشستوں سے الیکشن لڑنے والے ہیں؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔وہ بلوچستان میں پشین اور خیبر پختونخوا میں اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔مولانا فضل الرحمان جے یو آئی بلوچستان کی درخواست پر پشین سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close