چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
صادق سنجرانی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 سے بھی امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close