جیل سے رہا ہوتے ہی اسد قیصر کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اہم اعلان کیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا، جلد جلسے کا انعقاد کر کے اپنا سیاسی ایجنڈا بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ28 سالہ رفاقت ہے جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اسدقیصر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک میں 2 دستور نہیں چل سکتے میں جلد جلسے کا انعقاد کر کے اپنا سیاسی ایجنڈا بتاؤں گا، ورچوئل جلسہ کروڑوں افراد نے دیکھا، یہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ہمارے ساتھ ہوئے ظلم میں سب سےبڑا کردار نواز شریف کا ہے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اکیلے ان کے اتحاد کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر صوابی نے 3 ایم پی او کا حکم واپس لیا۔ اسدقیصر کو 9 مئی واقعات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ ادھر لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ علی محمد خان کی ریاست سے گرفتار کارکنوں کو معاف کرنے کی اپیل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ریاست سے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔ علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اُسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close