لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بار کونسلز سے بات کرکے شکوک و شبہات دور کرے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نینجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے شکایات ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تمام جماعتوں کے لئے ہونی چاہئے، استحکام تب ہی آئے گا اگر کوئی انتخاب پر سوال نہیں اٹھائے گا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ کی توقع کرتے ہیں، پاکستان بارکونسل نے اپنی ایک آبزرویشن دی ہے، الیکشن کمیشن کو بار کونسل سے بات کرنی چاہئے کس بنیاد پر شکوک وشہبات کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو بار کونسلز کے گلے کو دور کرنا چاہئے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن شیڈول آگیا ہے، الیکشن ہر صورت 8 فروری کو ہو جانے چاہئیں، الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کو یقینی بنانا چاہئے، تمام جماعتوں کے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے، آئینی تقاضے کو پورا کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں