گاڑی تباہ، گھر کے شیشے ٹوٹ گئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گھر پر حملے کے بعد اپنا مؤقف دے دیا

لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس ساقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ مجھ سمیت تمام فیملی ممبر محفوظ ہیں ۔دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار گھر پر موجود تھے اور ان کے تمام فیملی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مذکورہ واقعہ کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور میرے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں خیریت سے ہوں، گاڑی تباہ ہوگئی ہے، اور گھر کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھر کے اندربیٹھے تھے کہ اچانک زورداردھماکاہوا،دھماکیکی آواز کافی زوردارتھی۔ انہوں نے کہا کہ گھرکے باہرتعینات پولیس اہلکار زخمی ہوئے،تاہم ہم سب فیملی ممبران محفوظ ہیں۔ثاقب نثار نے بتایا کہ پولیس اہلکاربتارہے ہیں گرنیڈ بم دھماکاتھا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے گھر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں واقع گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں