اسلام آباد (پی این آئی)موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں خشک سالی کا خطرہ ہے ،وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی سطح گر گئی ہے۔
بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی جس پر سی ڈی اے نے راشننگ شروع کردی ہے۔ واپڈا کا خان پور ڈیم سے آبپاشی کیلئے پانی پر70فیصد کٹ لگ گیا ،خشک سالی کی وجہ سے سملی ڈیم میں پانی کی سطح گزشتہ برس سے 6فٹ اور خان پور ڈیم میں 21فٹ کم ہے۔ اسلام آباد شہر کو خان پور ڈیم‘ سملی ڈیم اور جزوی طور پر راول ڈیم سے پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں پانی کی دستیابی کی صورتحال تشویشناک ہے, اس وقت خان پور ڈیم میں پانی کا لیول 1949فٹ ہے ڈیم کی بلند ترین سطح 1982فٹ ہے۔ اس وقت ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف37.59فٹ رہ گیا ہے جو کہ گزشتہ برس 19دسمبر2022کو پانی کا لیول 1970فٹ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں