نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی انٹراکورٹ اپیل پر پیشرفت سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی ،بینچ نے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔

درخواستگزار کا مؤقف ہے کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی انوار الحق کاکڑکی90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ،90 روز کے بعد ان کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے،استدعا کی کہ عدالت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے۔اپیل پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں