فواد چوہدری کا دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔آج فواد چوہدری کو احتساب عدالت میں لایا گیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بھی غیر رسمی گفتگو کی۔فواد چودھری نے عدالت پیشی پر واضح کر دیا کہ وہ جہلم سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے صحافی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا ،ابھی تک کسی کو نامزد نہیں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر الیکشن نہ لڑسکا تو گھر کے بڑے چوہدری شہباز ہیں وہی فیصلہ کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حباء اور فیصل صرف میری کمپین چلائیں گے۔قبل ازیں ق احتساب عدالت اسلام آباد میں للہ، پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر اور زمین خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا اور احتساب عدالت نے 10 روز کیلئے فواد چوہدری کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔قبل ازیں اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف نیب کیس کی سماعت کی، اس دوران نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ’وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوچکی ہے، پروڈکشن آرڈر کردیں تاکہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیں، ملزم جوڈیشل کسٹڈی پر ہے، گرفتاری کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں جج محمد بشیر نے کہا کہ ’ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اب وہ نیب کی تحویل میں ہے، جیل سپرنٹینڈنٹ کو اتنا کہہ سکتے ہیں آپ کو ملزم کو عدالت میں لانے کی اجازت دے، آپ اپنی درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کروائیں اور فواد چوہدری کو عدالت لانے کے لیے اجازت دینے کی درخواست دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں