پی ٹی آئی کے دو مزید اہم رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما امجد خان نیازی اور افتخار گوندل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی امجد خان نیازی اور سابق ممبرپنجاب اسمبلی افتخار گوندل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے نو مئی کے واقعات کی مذمت بھی کی گئی ہے۔اپنے بیان میں امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں ریاستی اداروں اور عوام میں انتشار نہیں ہونا چاہیے، تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں،

اپنی صحت کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔دوسری جانب سرگودھا کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی افتخار گوندل نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کوپسند نہیں کرتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close