اسلام آباد میں کتنے امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے؟اعدادوشمار سامنے آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں انتخابی عمل کے باضابطہ آغاز پر پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں پر 83 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کرلیے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق این اے 46 کیلئے 13، این اے 47 کیلئے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کیے۔

لاہور میں بھی قومی و پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، این اے 125 کیلئے 3 امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close