توشہ خانہ ریفرنس، جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس میں جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ کا کہنا ہے کہ دبا میں آکر جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب عباسی کی خدمات پرائیویٹ طور پر لی گئی تھیں۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیاواضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)نے بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب توشہ خانہ ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسران کے ہمراہ توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close