جیل میں بند صنم جاوید سیاست کے میدان میں کود پڑی

لاہور( آئی این پی)9مئی کے جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ صنم جاوید کے والد کے مطابق ان کی بیٹی جیل سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی ۔صنم جاوید کے پی پی 150لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائا جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لئے متعلقہ دستاویزات جمع کی جارہی ہے ، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی میں حاصل کروں گا۔ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close