فواد چوہدری کا الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ، بھائی فیصل چوہدری نے تصدیق کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) فواد چوہدری نے آئندہ الیکشن جیل سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے 2024 کا الیکشن جیل سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کس سیاسی جماعت سے الیکشن لڑیں گے یہ سرپرائز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد جہلم پہنچیں اور جہلم پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس کی اور فواد چوہدری کی الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ۔حبا فواد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کے کاغذات آزاد حیثیت سے جمع کروائیں گے اور ہر صورت الیکشن لڑیں گے کس قانون میں لکھا ہے کہ عورت الیکشن کمپین نہیں کر سکتی میں نے فواد چوہدری کے کہنے پر الیکشن کمپین شروع کی ہے مجھے پریس کانفرنس کرنے کےلیے روکنے کی کوشش کی گئی ہے ہم اداروں کا احترام کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ ہیں،میرے سسرال والے مجھے کمپین کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہیے ہیں فواد چوہدری کے بھائیوں نے میرا پریس کلب میں داخلہ بند کروایا ہے،عوام جاگ چکی ہے اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close