عمران خان نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اجازت کے بغیر کسی کو بھی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا، تاحال پی ٹی آئی کا مرکزی پارلیمانی بورڈ بھی فعال نہ ہوسکا۔

 

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقیسم کے معاملے پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی اجازت کے بغیر کسی کو بھی ٹکٹ دینے سے روک دیا ہے اور بیرسٹر گوہر کو الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی تمام درخواستیں بھی ملاقات میں ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ فیصلہ زیادہ تر ٹکٹ وکلاء کو دینے کی خبروں کے بعد کیا کیوں کہ عمران خان پچاس فیصد ٹکٹ سابق امیدواروں اور پچاس فیصد نئے لوگوں اور وکلاء کو دینا چاہتے ہیں، سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔علاوہ ازیں عمران خان نے پارٹی میں واپسی کے خواہمشندوں کے لیے بھی پالیسی واضح کر دی ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا جن لوگوں نے کنونشن کے والے سے غیر سنجیدگی دکھائی ان کو ٹکٹ نہیں ملے گا، جو لوگ دیگر پارٹیوں میں چلے گئے ان کے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے خلاف بیان بھی نہیں دیا اور پریس کانفرنس بھی نہیں کی ان کو راستہ دیا جائے گا، بانی چیئرمین نے کہا مشکل وقت میں جو لوگ پارٹی کے ساتھ رہے ان کو فراموش نہیں کیا جائے گا، عمران خان نے امیدواروں کے حوالے سے مجھ سے فہرست طلب کرلی ہے، عمران خان سے پنجاب میں ہونے والے کنونشن اور انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی ن بلوچستان میں ہونے والے کنونشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں