عمران خان کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، مشکلات میں مزید اضافہ

راولپنڈی (پی این آئی) نیب راولپنڈی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا۔

 

 

سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر اور کیس افسر کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close