مجھے پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کرائی گئی، حبا فواد کا دعویٰ

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ انہیں پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے کی بھی کوشش کرائی گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر اپنے ویڈیو پیغام میں حبا فواد نے کہا ہے کہ میں نے دو روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ میرے شوہر فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی الیکشن کمپیئن میں خود چلائوں گی جس کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کر کے کروں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے کیلئے گئی تو فواد چودھری کے بھائیوں فراز چوہدری، فیصل چوہدری، فوق شیر باز اور ان کے گھر کے سربراہ چوہدری شہباز حسین کے احکامات پر میری پریس کانفرنس روکنے کیلئے پریس کلب کو تالے لگوا دیے گئے۔حبا فواد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے کی بھی کوشش کرائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close