پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک؟ نادرا نے مؤقف جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)نادرا کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں۔شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے۔

ابھی تک نہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ،شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔یاد رہے اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 رہنماں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close