اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنےکے لیے اہم اقدام کرلیا۔
ذرائع کے مطابق افغانوں سمیت غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹ کا راستہ مستقل بند کرنےکے لیے پیکا قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذکردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاتر میں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کر دیا گیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی، اس طرح حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری کرنا روکا جاسکےگا۔ذرائع نے بتایا ہےکہ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں