تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی، تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، تمام بس اڈوں پر موجودہ کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایکس پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کی سہولت کے لیے انتہائی اہم معلومات جاری کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جگہ کرایہ نامہ کی خلاف ورزی یا اس سے متعلقہ کوئی بھی شکایت درج کروانے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا ہے، عوام کی مدد سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ممکن ہے۔ اطلاع دیں، مسافر اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہم اپنا فرض پورا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سفری کرایہ کم کروا کر تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔تمام بس اڈوں پر موجودہ کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے نئے قیمتوں کے مطابق کرایہ ادا کریں۔ کای بھی شکایت کی صورت میں ان باکس یا ٹیگ کریں۔مزید برآں سیکرٹری آر ٹی اے ساہیوال واصف یاسین نے کرایوں میں کمی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ نان اے سی گاڑیوں کے لاہور اور ملتان سے ساہیوال کا کرایہ 500 سے 475 ساہیوال سے لاہور ملتان اے سی گاڑیوں کا کرایہ 970 سے 920، چیچہ وطنی کا 300 سے 280، گجرانوالہ کا 1650سے 1570، پاکپتن کا 180سے 170 جبکہ اوکاڑہ کا 300 سے280 روپے کر دیا گیا ہے۔ساہیوال سے راولپنڈی کا کرایہ 2580 سے 2450، فیصل آباد کا 550 سے 526، خانیوال کا 780 سے 740 روپے کر دیا گیا ہے۔

بورے والا کا 300سے 285، حویلی لکھا کا 220 سے 210، ماموں کانجن کا 180 سے 170، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 400 سے380، چیچہ وطنی کا 160سے 150، ساہیوال سے جھنگ کا 500 سے 475، گوجرہ کا 400 سے 380، پاکپتن کا 160سے 150، اوکاڑہ کا 140 سے 130، جڑانوالہ کا 320 سے 305، تاندلیانوالہ کا 180 سے170 روپے کر دیا گیا ہے۔ ساہیوال سے ساہیوال سے خانیوال کا 360 سے 340، بہاولنگر اور فیصل آباد 400 سے 380، ساہیوال تا ہڑپہ شہر کا کرایہ 90 سے 85 روپے کر دیا گیا ہے۔ چیچہ وطنی سے فیصل آباد کا کرایہ 400 سے 380، حاصل پور کا 550 سے 520، صادق آباد کا 1400 سے1330، چیچہ وطنی سے لاہور کا کرایہ 650 سے 620 روپے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close