گزشتہ روز انٹرنیٹ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کا حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ روز انٹرنیٹ بند ہونے کی خبروں پر میڈیا کی کلاس لے لی۔

ایک سیاسی جماعت کے ’آن لائن جلسے‘ کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ بند ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کے ترجمان نے میڈیا کو ذمہ دار بننے کی تلقین کر دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ”شہریوں کی طرف سے انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی شکایات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس وقت ملک میں انٹرنیٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشرکرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اور درست رپورٹنگ کے ذریعے غیرضروری ہیجان پیدا نہیں کرنا چاہیے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close