چئیرمین پی ٹی آئی نے کس اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کر دی؟بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اچھی شہرت کے حامل سینئر سیاستدان و قانون دان ہیں، ہماری خواہش ہے کہ وہ بھی ہماری جماعت کا حصہ بنیں۔ لطیف کھوسہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ لطیف کھوسہ کو خود کرنا ہے اگر وہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان الاٹ نہ کیا تو تحریک انصاف کے تمام امیدوار آزاد شمار کیے جائیں گے اور یہ ایک اہم معاملہ ہے جیسے کے خلاف ہائیکورٹ سے رابطہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close