کس سیاسی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہورہی ہے؟ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے تصدیق کر دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کے سوا کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ق لیگ کے علاوہ کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہیں ہوگی، ان کاکہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ بات چیت ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتیں بھی نواز شریف کی قیادت میں کام کرنے پر تیار ہیں، منصفانہ الیکشن پاکستان کو مستحکم کریں گے۔جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے، کسی نہ کسی جگہ سے احتساب کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close