9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کےاشتہاری قرار دیئے جانے والے 18 رہنماؤںکے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئےہیں۔۔۔اس حوالے سے لاہور پولیس کی درخواست پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شاملِ تفتیش اور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close