غیر شرعی نکاح کیس، آج نئی درخواست کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل کی آمد تک وقفہ کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔سینئر سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ ایک اور کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں ہیں۔۔۔۔۔

معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا جائے، رضوان عباسی 11 بجے تک کورٹ میں پیش ہو جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close