لاہور(پی این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے صوبہ بھر میں گزشتہ روز 3 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کے مطابق پنجاب کے صوبہ بھر میں 2 لاکھ 36ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لرننگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔ ان لائسنس میں لرننگ ، ریگولر ، تجدید اور انٹرنیشنل تمام لائسنس شامل ہیں جبکہ نئے آن لائن سسٹم کے تحت شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں