اسلام آباد (پی این آئی) فیصل کریم کنڈی کے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن ہرانے کے بیان پر جے یوآئی کا ردعمل بھی آگیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے اب بیساکھیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،ایک صوبہ سنبھالا نہیں جا رہا ،ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں،پی پی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں ، سندھ میں دی جانے والی ڈوز کا اثر کے پی میں ظاہر ہورہا ہے ،انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے ،پی پی کی تکلیف دیکھنے لائق ہوگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے پندرہ سال سندھ کو لوٹا ،پی پی ،پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں