مذہبی رہنما کا ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔،اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی استحکام کیلیے مضبوط جمہوری حکومت ناگزیر ہے۔،انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کا اعلان خوش آئند ہے،

الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے میں سپریم کورٹ کا کردار قابل تحسین ہے،سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔،انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا امن، تعلیم اور شعور کے پرچار کا بہترین اور آسان ذریعہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close