پیپلز پارٹی رہنما کا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دینے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 44سے انتخاب لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا، مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے،ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close