پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمٰن کو چیلنج کر دیا

پشاور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈیرا اسماعیل خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات لڑے تو انہیں شکست دوں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی سربراہ نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close