سابق رکن قومی اسمبلی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ٹانک (پی این آئی) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، فاٸرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close