زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

کراچی (پی این آئی) زمینوں کے ریکارڈ اورڈومیسائل کے حصول کیلئے سندھ بھرمیں آن لائن سروس کاآغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کیاہے۔سندھ کے شہری زمین کے فارم اورکھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے۔آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران سندھ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، مسائل میں کمی آئیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close