جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما نے بلاول بھٹو کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑوں۔انہوں نے کہا کہ تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے راشد محمود سومرو کو شکست دی تھی۔ راشد محمود سومرو 50 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close