پیپلزپارٹی چھوڑنے والی سیاسی شخصیت دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر مملکت سے ملاقات کے بعد عالم دین احمد سعید کاظمی کا بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان۔حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نئیربخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔سابق صدر آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close