ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے۔ وزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close