اسلام آباد (پی این آئی) جماعت اسلامی آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑے گی۔ سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ ہم 8، 8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔
فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے۔۔۔۔ تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ سراج الحق نے اعلان کیا کہ ہم بھکاریوں کیلیے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائیں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے۔۔۔۔۔ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔۔۔۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔۔۔۔۔ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔۔۔۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کیلیے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔۔۔۔ اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔۔۔۔۔ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی۔۔۔۔اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے۔۔۔۔شفاف انتخابات کیلیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں