لاہور(پی این آئی)مصنوعی بارش کے بعد لاہور شہر میں اسموگ کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی آ گئی، پنجاب کا صوبائی دارالحکومت فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ کیا گیا، مصنوعی بارش کے لیے خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں میں 48 فلیئر چلائے گئے لیکن دوسری جانب شہر قائد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
کراچی کی ہوا میں آلودگی کی شرح 332 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق 200 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔کراچی میں تین سو ایک سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں