پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، خان کی آفر قبول

بانی تحریک انصاف عمران خان کی خواہش پر انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ آج سیاسی کیرئیر کا بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
سردارلطیف کھوسہ آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، کھوسہ ہاوس میں آج دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس میں وہ اپنے خاندان کے سیاسی شخصیات کیساتھ نئے سیاسی کیریئر سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے، سچ کے ساتھ کھڑا ہوں اور سچ کی آواز کو زیادہ شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی ائی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار یارمحمد رند نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سنیئرسیاستدان سابق صوبائی وزیر سرداریار محمد رند نے سنو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اب میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب میرا سیاسی تعلق نہیں رہا ہے، میں نے اس وقت ہی پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کی جب وہ دوراقتدار میں تھے، جلد باقاعدہ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردوں گا، میں بڑی امید سے پی ٹی آئی گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے بہت ناامید کیا۔
انکا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں ابتک آزاد حیثیت سے الیکشن حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میرے حلقے کے عوام اور دوستوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ میں آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑوں، دو بڑی جماعتیں بلوچستان آئے تھے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انکے ہاتھ کچھ آئے گا۔
سردار یارمحمد رند نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، میں عمر کے اس حصے میں ہوں اب مجھے بہت سوچ سمجھ کا کسی پارٹی میں جانا چاہیے، دو سال قبل سیلاب اور طوفانی بارشوں سے کچھی، شوران، نصیرآباد، جعفرآباد میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے، شوران میں سیلابی ریلے آنے سے ہمارے گھرتک نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے امداد کے نام پر محض چند پچاس کلو بیگز میں 20 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 گھی سمیت چند سامان دئیے، امدادی سرگرمیوں میں غیر سرکاری تنظیموں سے نظروں سے بھی ہمارے علاقوں دور رہے، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی حکومتی سطح پر کسی قسم کی داد رسی نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close