ن لیگ چھوڑ دی، اب کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا؟ شاہد خاقان عباسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) شاہد خاقان عباسی سے متعلق بڑی خبر آگئی۔۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، وہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، حلقے والوں سےمشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے۔ذرائع شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔ذرائع شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close