عمران خان کیخلاف کبھی بات نہیں کروں گا، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا اعلان

پشاور (پی این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کےکو چیئرمین محمود خان نےکہا ہےکہ انہوں نے پہلےکبھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان بازی کی اور نہ آئندہ کبھی کریں گے۔

 

 

 

 

ایک بیان میں محمود خان کا کہنا تھا کہ میری تمام میڈیا ٹاک اور تقاریر ریکارڈ کا حصہ ہیں جس میں کبھی بھی میں نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف بیان بازی نہیں کی۔یہ میرے ایمان کا حصہ ہےکہ میں کبھی بھی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا، یہ ہماری پختون روایات کے بھی خلاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close