الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی متعدد نگران وزرا عہدوں سے مستعفی

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی متعدد نگران وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونیوالے وزراء نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر برائے کھیل و ثقافت اور وزیراعلیٰ کے مشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر عام انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔نگران مشیر برائے معدنیات (مائنز اینڈ منرلز) عمیر محمد حسنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو دیا تھا جسے انہوں نے مںظور کرلیا۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےاستعفی دے دیا۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نے سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظورِ کرلیا۔ سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو استعفی دیا تھا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج منظور کیا سرفراز بگٹی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نگران حکومت سے مستعفی ہوئے ہیں۔ الیکشن شیڈول سے قبل استعفٰی دینا ضروری تھا، سرفراز بگٹی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ پر اںتخابات میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close