موٹروے پولیس نے جرمانوں سے متعلق نیا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی طرف سے جرمانوں سے متعلق نئے اعلان نے لوگوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔

موٹروے پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’نو فالٹ انشورنس کوریج‘ سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانے والوں کو 1ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ اس نئے جرمان کا اطلاق یکم جنوری 2024ءسے ہو گا۔تاہم موٹروے پولیس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ’نو فالٹ انشورنس کوریج‘ سرٹیفکیٹ دراصل ہے کیا چیز، نہ ہی ڈرائیورز کو یہ بتایا گیا ہے کہ وہ یہ سرٹیفکیٹ کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر موٹروے پولیس کو اس مبہم اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مبشر نامی ایکس صارف نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ پاکستان کے پالیسی سازوں کا حال ہے۔ 95فیصد پاکستانیوں کو یہ بھی علم نہیں ہو گا کہ نو فالٹ انشورنس کوریج ہوتی کیا ہے، لیکن نہیں، یہ لوگ اس پر جرمانہ عائد کرنے جا رہے ہیں۔یہ لوگ اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ جرمانے شروع کرنے سے پہلے لوگوں کو اس حوالے سے آگہی دیں، انشورنس کمپنیوں اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹس کو ساتھ ملا کر اس حوالے سے کوئی میکانزم بنائیں اور پھر جرمانہ لاگو کریں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close