شاہد خاقان عباسی کا سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی طویل عرصے سے ن لیگ سے نالاں نظر آتے ہیں تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرنے کے وقت سے متعلق بھی حلقے والوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید خاقان عباسی الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں۔اگر ن لیگ نے کسی ورکر کو ٹکٹ دی تو حمایت کریں گے تاہم اس کے علاوہ سپورٹ نہیں کریں گے۔ ذرائع شاہد خاکان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے البتہ الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتے ہیں ۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کے ممکنہ خرابی کا حصہ نہ بننے کیلئے الیکشن نہیں لڑ رہا، اگر تاثریہ ہو کہ کوئی فیورٹ ہے تو اس الیکشن میں ابہام پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے ممکنہ خرابی کا حصہ نہ بننے کیلئے الیکشن نہیں لڑ رہا، انتخابات فیئر ہوئے اور انگلی نہ اٹھی تو معاملہ آگے چل سکتا ہے، آگے کے راستے کا تعین نہ کیا تو حکومت چلانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ ملک میں کیا تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرپہلے سے یہ تاثر ہو کہ کوئی فیورٹ ہے تو اس الیکشن میں ابہام پیدا ہوتا ہے، اگر ہم فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو مطلب الیکشن شفاف نہیں ہوں گے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگاتی ہیں کہ وہ فیورٹ ہوگئی ہے، شاید سب کو فیورٹ بننے کا شوق ہوتا ہے اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close