جہلم فواد چوہدری کا ہے، جیل میں قید فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فوادچودھری جہلم سے ہیں اور جہلم فوادچودھری کا ہے،اب کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ فواد جیل میں رہ کر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے، فواد کی انتخابات کی مہم کا آغاز 18 دسمبر سے شروع کرنے جارہی ہوں،پیر صبح 11 بجے جہلم پریس کلب میں جہلم کی عوام سے ملاقات ہوگی۔

 

 

 

یاد رہے اس سے قبل حبہ چودھری نے اپنے دیور پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں اور بچوں کو فواد چودھری سے ملنے نہیں دے رہے ، انہیں فواد چودھری کی پیشی کے حوالے سےآگاہ نہیں کیا جاتا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فواد چودھری جیل میں ہیں وہ نااہل نہیں ہوئے اسی لیے جہلم سے الیکشن کوئی اور نہیں بلکہ فواد چودھری ہی لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں