تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

لاہور (پی این آئی)پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹریٹ میں آئی پی پی قیادت سے ملاقات میں انہوں نے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا۔ہمایوں اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی ، ایک شہید کا بیٹا ہوں جیسے شہداء کی بے توقیری کی گئی یہ ناقابل برداشت تھا ، آئی پی پی قیادت پر مکمل اعتماد ہے یہ ملک کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ خوشی کہ ہمارے بھائی ہمایوں اختر خان نے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے ہم مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے ،ہمارامشن پاکستان کو بحرانی صورتحال سے نکال کر معاشی اور سیاسی استحکام لانا ہے لیکن یہ سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو گا، 8 فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ 5 سال کیلئے ایک حکومت بنے تاکہ ملکی مسائل کا حل نکل سکے۔

 

 

 

صدر آئی پی پی نے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمایوں اختر خان کی شمولیت سے ہماری جماعت اور پاکستان مضبوط ہو گا ان کا سیاست میں کلیدی کردار رہا ہے ، ن لیگ سے ابھی اتحاد نہیں ہوا بلکہ مذاکرات جاری ہیں جو نتیجہ نکلے گا وہ سب کے سامنے رکھیں گے ،ہماری پارٹی کے تمام ممبران ہمارے لئے اہم ہیں ،کسی کی قربانی دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے ایسی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،میری قربانی سے پاکستان کے مسائل ہوتے ہیں تو میں پہلا شخص ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close