شیر افضل مروت،فواد چودھری کی گرفتاری پرسپریم کورٹ باربھی سامنےآگئی

اسلام آباد(پی این آئی )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی گرفتاری پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئےفوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ بار نے شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔جس کااعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو جس طرح ہتھ کڑی لگا کر اور چہرہ ڈھانپ کر تضحیک آمیز طریقے سے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے وہ وکلاء برادری کے لیے باعث تشویش ہے،ہر فرد آئین کے تحت شفاف ٹرائل اور اچھے سلوک کا حقدار ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ بار کو وکلاء کو ہراساں کرنے اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے پر شدید تشویش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close