ٹانک، پولیس لائنز پرحملہ، 5 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (آئی این پی ) ٹانک میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، پولیس اور فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہادت کو گلے لگایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close