لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سینیٹر نے مجھے شیڈول بھیجا، مجھے یقین تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا ہوگا، میں نے اس شیڈول کو اصلی سمجھا اور ٹویٹ کی شکل میں کاپی پیسٹ کر دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جب مجھے نجی ٹی وی سے پتہ چلا کہ الیکشن کمیشن نے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا تو میں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا، بدقسمی ہے کہ لوگ ایک منٹ میں جعلی چیزیں بنا کر چلاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد معلوم ہوا کہ میں نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس پر معذرت کرتا ہوں۔رہنما مسلم لیگ( ن) نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں